Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم جاوید کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری بھی جاری کردیے
شائع 10 اگست 2024 07:10pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےکی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے حاضری کے لیے ملزمان کو طلب کیا تھا۔

عدالت نے عدم حاضری کے باعث صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اے ٹی سی عدالت کے جج خالد ارشد نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ جاری کیے۔

Arrest Warrant

sanam javed