Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کمسن بچے سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت، ملزم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا

ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 3 ماہ قید ہوگی
شائع 09 اگست 2024 06:18pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں کمسن بچے سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

جج اشرف حسین خواجہ نے ملزم سیف اللہ عرف قاری کو سات سال قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

2 نوجوانوں کی 9 سالہ بچے سے زیادتی، ویڈیو بنا کر وائرل کردی

ملزم پر الزام تھا کہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم نے اس سے دودھ منگوایا، دودھ لیکر آیا تو گھر کے اندر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، دو دن بعد بچے کی طبیعت خراب ہونے پر چیک اپ کروایا تو معلوم ہوا بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

راولپنڈی: 8 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

بچے کی والدہ نے ملزم کے خلاف تھانہ محمود آباد میں مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم نے دوران ٹرائل صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ سے بھی جنسی زیادتی کی تصدیق ہورہی ہے، متاثرہ بچے کے بیان نے اِستغاثہ کے کیس کو سپورٹ کیا ہے، متاثرہ بچے کے بیان میں تضادات نہیں ہیں، اِستغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

karachi

Child Abuse

Karachi Police