پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ مؤخر کردیا
پاکستاب تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ عارضی طور پر مؤخر کردیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ فی الوقت 14 اگست تک کیمپ ملتوی کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ قوم حقیقی جشن آزادی منائے، ہم 14 اگست کو تمام بڑے شہروں میں جلسے کریں گے۔
معاہدے پر عمل ہوا تو 45 دن میں نتائج نظر آئیں گے، عمل نہ کیا تو دھرنا پھر شروع ہوگا، حافظ نعیم
ان کا کہنا تھا کہ علامتی بھوک ہڑتال کے دوسرے مرحلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت
واضح رہے کہ عمر ایوب کے ہڑتالی کیمپ عارضی طور پر مؤخر کرنے کے اعلان سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے روزانہ سہ پہر 3 سے شام 7 بجے تک کیمپ کا انعقاد کیا جارہا تھا۔
Comments are closed on this story.