Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر

کابینہ ڈویژن نے فہد ہارون کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 08 اگست 2024 02:52pm

فہد ہارون وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا مقرر کردیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فہد ہارون کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات کردیا گیا جبکہ کابینہ ڈویژن نے فہد ہارون کی بطور معاون خصوصی برائے وزیراعظم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، فہد ہارون نگراں دورحکومت میں بھی معاون خصوصی ڈیجیٹل میڈیا اورپبلک کمیونیکیشن رہے ہیں۔

اس کے علاوہ فہد ہارون پی ڈی ایم دورحکومت میں بھی شہبازشریف کے بھی معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Special Assistant to Prime Minister

Special Assistant to the Prime Minister on Digital Media

fahad haroon