Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی، تھوڑے فاصلے پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

مارے گئے ڈاکوؤں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمد ہوا، ایس ایس پی کورنگی
شائع 07 اگست 2024 08:13pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ چند فاصلے پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے رینجرز اہلکار زخمی ہوا اور جائے وقوعہ سے چند قدم کے فاصلے پر پولیس مقابلہ ہوا۔

کراچی : فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، یکم مئی سے اب تک افسر سمیت 6 اہلکار ٹارگٹ کلنگ سے شہید ہوچکے

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مارے گئے ڈاکوؤں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔

ملزمان نے اے ٹی ایم کو ہیک کرکے 34 لاکھ روپے چوری کرلیے

شاہین فورس کے اہلکار نے پولیس مقابلے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شان چورنگی کے قریب مسلح ملزمان نے کار سوار فیملی کو روکا تھا، ہم نے ملزمان کا تعاقب کیا، اور ویٹا چورنگی کے قریب پہنچے تو ملزمان نے گلی میں فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان ڈھیر ہوگئے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes