Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پی پی سینیٹر اور ن لیگ کے ایم این اے کا پی ٹی آئی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ

پی ٹی آئی اراکین نے اپنے کارکنان کی گرفتاریوں کے بارے میں بتایا، طارق فضل چوہدری
شائع 06 اگست 2024 06:24pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پی ٹی آئی کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 9 ویں روز بھی جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹرسلیم مانڈوی والا اور ن لیگ کے ایم این اے طارق فضل چوہدری نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

پاکستان تحریک انصاف کےعلامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے نویں روز، چیف وہپ عامرڈوگر، زرتاج گل، شاندانہ گلزار، شیخ وقاص اکرم، محسن عزیز ، شہریار آفریدی، شاہد خٹک سمیت ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کیمپ میں پہنچے۔

شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، بیرسٹر گوہر

سینٹرسلیم مانڈوی والا اور طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں جاکر تحریک انصاف کے ارکان سے ملاقات کی۔

توشہ خانہ نیا ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی سے نیب ٹیم کی تفتیش

صحافیوں کے سوالات پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین نے اپنے کارکنان کی گرفتاریوں کے بارے میں بتایا اور چوہدری امتیاز کی رہائی کی بات کی جب کہ مہنگائی کم کرنے کا بھی کہا گیا۔

دھرنا ختم کرانے سے متعلق سوال پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ’پہلے پانی بھیجیں گے پھر درخواست کریں گے اٹھ جائیں۔‘

Pakistan Politics

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Hunger Strike