سو سال گزر جانے کے باوجود بھی یہ بنگلا خوبصورتی کا بہترین شاہکار ہے
عارف والا کا دلووالا بنگلا آج بھی اپنی مثال آپ ہے. تقریباً سو سال گزر جانے کے باوجود بھی یہ بنگلا خوبصورتی کا بہترین شاہکار ہے۔
1925 میں تعمیر ہونے والا عارف والا کا دلووالا بنگلا آج بھی اپنی مثال آپ ہے. انگریز دور میں تعمیر کیا گیا یہ بنگلا عارف والا سے ساہیوال کی جانب تقریباً 4 کلومیٹر کی مسافت پر دلووالی نہر کے عقب میں واقعہ ہے۔
انگریز نے یہ بنگلا گیسٹ ہاؤس کے طور پر بنایا تھا جو آج بھی بطورِ کیسٹ ہاؤس ہی استعمال کیا جا رہا ہے جس میں سرکاری افسران ٹھہراؤ کرتے ہیں. نہر بنگلے کی خوبصورتی کو اور بھی چار چاند لگا دیتی ہے.
99 سال گزر جانے کے باوجود بھی یہ بنگلا آج بھی خوبصورتی کا بہترین شاہکار ہے. لوگ دور دراز سے سیر و تفریح اور فن تعمیر کا خوبصورت شاہکار دیکھنے دلووالے بنگلے کا رُخ کرتے ہیں.
اگر حکومت انگریز دور کی بنی ہوئی ان خوبصورت عمارت پر توجہ دے تو یہ پاکستان کا بہترین اثاثہ ثابت ہو سکتی ہیں.
Comments are closed on this story.