Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

بارش کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار

ٹرین کے منتظر مسافروں کا بروقت اطلاع نہ دینے شکوہ
شائع 05 اگست 2024 05:05pm

بارش کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئی ، کراچی کینٹ اسٹیشن پر شہریوں کا رش لگ گیا ٹرین کے منتظر مسافروں نے بروقت اطلاع نہ دینے کا شکوہ بھی کیا۔

بارش کے سبب کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں تاحال مسافروں کو لے کر روانہ نہیں ہوئیں۔

مسافر کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کا سفر کر کے اسٹیشن پہنچے ہیں اب گھر واپس جانا ممکن نہیں اگر بروقت اطلاع دی جاتی تو ہم گھر سے ہی نہ نکلتے، ابھی مزید دو گھنٹے انتظار کرنا ہے لیکن یہاں بیٹھنے کی سہولت بھی موجود نہیں ابھی بھی تسلیاں دی جا رہی ہیں، کنفرم ٹائم نہیں بتایا جا رہا۔

مسافروں کی جانب سے سہولیات کے فقدان پر بھی ریلوے انتظامیہ پر تنقید بھی کی گئی ۔

کراچی تا لاہور پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 کے بجائے رات 7:30 پر روانہ ہوگی کراچی تا لاہور قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 کے بجائے شام 6:30 پر روانہ ہوگی ، کراچی تا ملتان زکریا ایکسپریس 5:50 کے بجائے 7 بجے روانہ ہوگی جبکہ کراچی تا فیصل آباد ملت ایکسپریس شام 5 کے بجائے رات 9:00 بجے روانہ ہوگی۔

karachi

Pakistan Railway

Railway Track

railway stations