Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

جاپان کے تعاون سے جدید ترین ریڈیو گرافی سسٹم کی تنصیب

اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں مریضوں کو تشخیص کی جدید ترین سہولت میسر ہوگی۔
شائع 04 اگست 2024 02:12pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں جاپان کے تعاون سےڈیجیٹل ریڈیو گرافی سسٹم نصب کردیا گیا۔ مریضوں کو ریڈیولوجی (ایکس رے) کی اعلیٰ معیار کی خدمات میسر ہوں گی۔

وزارتِ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں جاپان کے تعاون سے ڈیجیٹل ریڈیو گرافی سسٹم کام کر رہا ہے۔

کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق ڈیجیٹل ایک سرے روایتی فلم کی نسبت خاصے اعلیٰ معیار کی امیج فراہم کرتے ہیں۔

ڈیجیٹل ریڈیو گرافی فوری طور پر اعلیٰ تصویری معیار پیدا کرکے ورک فلو کو بہتر بناتی ہے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریڈیولوجی کی اعلیٰ معیار کی سہولت میسر ہونے سے مریضوں کے مرض کی تشخیص اور علاج میں غیر معمولی حد تک مدد ملے گی۔

POLY CINIC ISLAMABAD

LATEST RADIOGRAPHY SYSTEM

QALITY SERVICE