Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

حافظ آباد: ہوٹل کی لفٹ گرنے سے سول جج کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، اہلیہ بھی زخمی

حادثہ کے بعد ایم سی انتظامیہ نے ہوٹل کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا
شائع 03 اگست 2024 09:47pm
فوٹو۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔آج نیوز

حافظ آباد: ڈسٹرکٹ کپملیکس کے قریب گڈ وائف ہوٹل کی لفٹ ٹوٹ گئی۔ لفٹ میں سوار سول جج اور ان کی اہلیہ گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے قریب بائی پاس روڈ پر واقعہ ہوٹل کی لفٹ اس وقت ٹوٹی جب سول جج ساجد بلال سدھو اپنی اہلیہ ربعہ خالد کے ہمراہ کھانا کھانے ہوٹل میں آئے اور لفٹ کے ذریعے بالائی منزل پر جا رہے تھے۔

اچانک لفٹ ٹوٹ جانے سے سول جج ساجد بلال سدھو کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جب کہ ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہو ئیں۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کیا۔ زخمی ہونے والے سول جج کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی بالائی منزل پر جانے کے لیے وہ سڑھیاں استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن ہوٹل کے گارڈز نے انھیں لفٹ کے ذریعے جانے کو کہا اور بالائی منزل کے قریب لفٹ ٹوٹ کر نیچے گر گئی جس کے باعث وہ اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کے بعد ایم سی انتظامیہ نے ہوٹل کو سیل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

hafizabad

Punjab police

Elevator broken