Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سکیورٹی آفیسر کا نرسنگ آفیسر پر تشدد

واقعے کے خلاف نرسوں کا احتجاج، انتظامیہ کی شفات تحقیقات کی یقین دہانی پر احتجاج مؤخر کردیا گیا
شائع 03 اگست 2024 05:51pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اسپتال میں سکیورٹی آفیسر نے مبینہ طور پر نرسنگ آفیسر پر تشدد کیا۔ جس کے بعد نرسوں نے مختلف شعبوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

نرسز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے پیر تک شفاف تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، شفاف تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈاؤ اسپتال کی انتظامیہ بھی شامل ہوگی۔

کھاناکھانےکے بعد 100 قدم چلیں، خراب ہاضمے سے محفوظ رہیں

اس حوالے سے نرسز نے بتایا کہ شفاف تحقیقات تک ہم اپنا احتجاج مؤخر کر رہے ہیں، نرس پر تشدد کی معافی نہ مانگی گئی اور کارروائی نہ کی گئی تو پھر سے احتجاج کریں گے۔

پاکستان میں صحت کے شعبہ کو تحقیق اور ادویات کی کمی کا چیلنج

صحت

karachi

Dow University of Health Sciences