Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول

صوبائی حکومت کے خط پر مشاورت ہوگی، ذرائع
شائع 03 اگست 2024 02:59pm

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نو مئی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو خط لکھا تھا، جس میں جوڈیشل کمیشن کیلئے جج مقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم نے خط بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کو سمری ارسال کرنے سے متعلق کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نو مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس کو سمری بھیجی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سمری میں نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے جب کہ اس میں چیف جسٹس سے کمیشن کیلئے ناموں کے اعلان کا استدعا کی گئی ہے، جس میں کمیشن کا سربراہ پشاور ہائی کورٹ کا کوئی جج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے خط پر مشاورت ہوگی۔

صوبائی کابینہ نے 27 جون کو 9 مئی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی منظوری دی تھی۔

Peshawar High Court

judicial commission

9 May