Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں دُہرا قتل دوستی سے انکار کا نتیجہ نکلا

کاشف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، ہارون کو مارنے کا ارادہ نہ تھا، عمر کا اقبالی بیان
شائع 03 اگست 2024 09:58am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

متنی میں قتل کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ملزم عمر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس نے کاشف کو دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

تھانہ متنی پولیس نے ابتدائی تفتیش اور تحقیقات کی روشنی میں بتایا ہے کہ دُہرے قتل کے اس کیس میں مقتولین کے فون نے ملزم کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

تھانہ متنی پولیس کے سامنے اعترافِ جرم کرتے ہوئے ملزم عمر نے بتایا کہ اُس نے کاشف کا قتل ذاتی رنجش کی بنیاد پر کیا تاہم وہ ہارون کو نہیں مارنا چاہتا تھا۔

ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان کے مطابق ملزم نے واردات سے متعلق تمام شواہد چھپانے کی غرض سے مقتولین کاشف اور ہارون کے موبائل فون کنویں میں پھینک دیئے تھے جو برآمد کرلیے گئے۔

یاد رہے کہ 24 جولائی کو پشاور کے نواحی علاقے متنی میں عمر نے فائرنگ کرکے دو موٹر سائیکل سوار دوستوں کو قتل کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ کاشف سے دوستی کرنا چاہتا تھا مگر اُس نے انکار کردیا تھا۔ وہ صرف کاشف کو مارنا چاہتا تھا مگر ہارون بھی فائرنگ کی زد میں آگیا۔

PERSONAL GRUDGE

TWIN MURDER IN PESHAWAR

UMAR CONFESSES THE CRIME

MATHANI POLICE STATION