Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ الجھ گیا

نوٹیفکیشن جعلی ہے، بیرسٹر گوہر، کور کمیٹی نے درست قرار دیدیا
شائع 03 اگست 2024 06:27am
شیر افضل مروت
شیر افضل مروت

پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا معاملہ اُلجھ گیا۔پارٹی رکنیت کی منسوخی کے حوالے سے کور کمیٹی ارکان اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے متضاد بیانات بیانات سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کا نوٹی فکیشن درست قرار دیدیا۔۔جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہرنے رکنیت منسوخی کا نوٹی فکیشن جعلی قراردیا۔۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ایسے کسی فیصلے کا علم نہیں اور نہ کوئی منظوری دی ہے۔

دوسری جانب کور کمیٹی ارکان بضد ہیں کہ فیصلہ اجلاس میں ہوا تھا،پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔