Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

مردہ مچھلیوں کی بدبو سے سیاح اور علاقہ مکینوں کیلئے سانس لینا محال

آبی حیات کو بھی بدلتے موسم کے اثرات کے باعث راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں مرگئیں
شائع 01 اگست 2024 12:38pm
اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آبی حیات کو بھی بدلتے موسم کے اثرات کے باعث راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں مرگئیں۔ ڈیم کے مردہ مچھلیوں کی باقیات سے قرب جوار میں تعفن پھیلنے لگا۔

تفریحی مقام پرآئے سیاحوں اورعلاقہ مکینوں نے راول ڈیم کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آبی حیات کو بھی بدلتے موسم کے اثرات کا سامنا رہتا ہے، آکسیجن کی کمی اور گرمی کی شدت کے باعث اسلام آباد کے پرفضا مقام راول ڈیم میں بڑی تعداد میں مچھلیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ مردہ مچھلیوں کی بد بو سے سیر وسیاحت کیلئے آنے والے شہریوں اورگردونواح کے علاقہ مکینوں کیلئے سانس لینا محال ہوگیا۔

ڈیم میں اسٹاک کیا جانے والا لاکھوں کی تعدادمیں مچھلی کے بچے بھی مر گئے۔ مرنے والی مچھلی میں رہو، چائینہ، گلفام، موہری، سلور، گراس، بگ ہیڈ، سنگاڑا اور دیگر شامل ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی کم ہو گیا ہے،آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مچھلیاں مر جاتی ہیں،ہر سال ایسا ہوتا ہے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ راول ڈیم کو فوری طور پرمردہ مچھلیوں سے پاک کیا جائے۔ فشریز ذرائع مچھلیوں کی ایک خاص قسم کی ہلاکت کی وجہ ناموافق آبی ماحول کو قرار دے رہے ہیں۔

Fish

Fish dead