Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان قمر کی بیٹی کی ٹرولنگ اداکارہ سبینہ فاروق کو ایک آنکھ نہ بھائی

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا ٹرولنگ کرنے والوں سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا تھا
شائع 01 اگست 2024 11:35am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر جہاں ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، ان کی بیٹی کو بھی ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم اب اس حوالے سے اداکارہ سبینہ فاروق بھی پھٹ پڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سبینہ فاروق کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں اداکارہ نے اس حوالے سے اظہار خیال کیا۔

اداکارہ کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کی بیٹی کو ٹرول کرنے والوں سے سوال کیا گیا جبکہ ساتھ ہی ان پر برس پڑی ہیں۔

سبینہ فاروق کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہم یہ سوال ہر روز سب سے اور اپنے آپ سے کرتے ہیں، کہ کیا انسانیت باقی نہیں ہے؟

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

ساتھ ہی اداکارہ نے خلیل الرحمان قمر کی بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان کے عمل سے ان کی بیٹی کا کیا تعلق ہے؟ اسے کیوں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس سب سے اس کی زندگی پر اثر ہوسکتا ہے، کیا مزاح آتا ہے دوستوں کی تکلیف کو انجوائے کرنے کا اہم موقع سمجھ کر؟

ساتھ ہی سبینہ نے لکھا کہ خدارا بچوں کے عمل کو والدین کی عزت اور بے عزتی نہ بنائیں۔

واضح رہے خلیل الرحمان کے ہنی ٹریپ واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی بیٹی حجاب کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Pakistani Actress

showbiz

TROLLING

Khalil ur Rehman Qamar Leak Video

Hijab khalil

sabina farooq