Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوادر : بلوچ یکجہتی کمیٹی اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ’دھرنا ختم کیا جائےگا‘

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائےگا، اسسٹنٹ کمشنر گوادر
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 11:20pm

گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد بی وائی سی نے بلوچ راجی مچی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ جب کہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری کے مطابق ’گوادر بی وائی سی کی جانب سے دھرنا ختم کیا جائے گا۔‘

اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جس کے تحت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائےگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ موبائل نیٹ ورک بحال کیا جائےگا اور تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھولے جائیں گے۔

میر جواد زہری نے بتایا کہ حق دو تحریک ، نیشنل پارٹی، بی این پی، جماعت اسلامی، بی این پی عوامی کی مقامی قیادت نے ثالثی میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن کی سربراہی میں وفد نے ڈی سی ہاؤس میں مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو بھی ڈی سی ہاؤس میں موجود رہے۔ ڈی سی گوادر کے ہمراہ وفد میں آل پارٹیز کے رہنما اور تاجر برادری بھی تھے۔

ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

مسائل کے حل کیلئے تیار ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء لانگو نے کہا تھا کہ آئین وقانون کے تحت تمام مطالبات سننے اور حل کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے روز ہی کہہ چکے ہیں کہ ہر مسلئے کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، آل پاٹیز کے رہنماؤں سے عرض کی کہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں سب کو ملکر جدجہد کرنی ہوگی۔

میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر پچھلے تین دنوں سے گوادر میں موجود ہوں۔

بلوچستان

Gwadar

Baloch Solidarity Committee