Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کتیا کی ٹارگٹ کلنگ، مقدمہ درج

واقعے کے خلاف اینیمل ایکٹوسٹ صدف عارف نے پولیس سے رابطہ کیا تھا
شائع 31 جولائ 2024 08:10pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سفاک ملزمان نے بے زبان جانور پر گولیاں چلا دیں۔

کار سواروں نامعلوم کی فائرنگ سے گلی میں موجود کتیا ہلاک ہوگئی۔ واقعے کے خلاف اینیمل ایکٹوسٹ صدف عارف نے پولیس سے رابطہ کیا، کتے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرا دیا ۔

مقدمہ سماجی کارکن صدف عارف کی مدعیت میں درج اور نامعلوم کار سوار افراد کو نامزد کیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا واقعاتی شواہد کا جائزہ لیا گیا۔

karachi

FIR

killed

Karachi Police

Dog