Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

الیکشن کمیشن نے مزید 99 اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کا تسلیم کرلیا

93 ارکان کو تحریک انصاف کا تسلیم کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2024 07:21pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی روشنی میں سندھ،پنجاب اور پختونخوا اسمبلی کے مزید 99 اراکین کو تحریک انصاف کا تسلیم کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب سے سنی اتحاد کونسل کے 29 اور پختونخوا اسمبلی کے 58 اور سندھ اسمبلی کے 6 ارکان کو تحریک انصاف کا قرار دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 93 ارکان کو تحریک انصاف کا تسلیم کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے 39 ارکان کو تحریک انصاف کے ارکان ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جنہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 6 ارکان کو بھی تحریک انصاف رکن قرار دے دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پی ایس 92 کورنگی 3 سے واجد حسین خان، پی ایس 93 کورنگی 4 سے ساجد حسین، پی ایس 96 کورنگی 7 سے محمد اویس، پی ایس 109 ساوتھ 4 سے بلال حسین جدون، پی ایس 110 ساوتھ 5 سے ریحان بندوکڑا اور پی ایس 112 کیماڑی 2 سر بلند خان کو تحریک انصاف کا رکن قرار دیا گیا ہے۔

reserved seats

Election Commission of Pakistan (ECP)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)