”زرد پتوں کا بن“ قسط 12: مینو اور اس کے والد کے خوبصورت رشتے نے صارفین کی داد سمیٹ لی
”زرد پتوں کا بن“ مضبوط سماجی پیغامات پر مبنی ایک ڈراما سیریل ہے۔ سیف حسن کے ڈائریکشن میں اس ڈرامے میں کچھ انتہائی حساس معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ مینو کےعزم او اصرار پر مبنی رویوں کے ذریعے ڈرامہ ساز یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسے یہ طاقت اپنے والد کی حمایت سے ملی ہے۔ اور وہ اسے زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔
”زرد پتوں کا بن“ کی اس قسط میں ایک بار پھر مینو اور اس کے والد کے درمیان خوبصورت رشتہ دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ مینو کچھ تشدد پسندانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ اس نے گاؤں کے بچوں کو مارا پیٹا، لیکن اس کے والد اس کے ساتھ کھڑے تھے اور اس کی عزت کا دفاع کرتے ہوئے اپنے قیمتی انڈے بھی توڑ دیے۔ اس نے مینو کو یقین دلایا کہ وہ فکر نہ کرے،اور کمزور نہ ہو کیونکہ وہ اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ اوراس کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ دے گا۔
صارفین کو باپ بیٹی کایہ رشتہ بہت اچھا لگا اور وہ اسے خوب سراہ رہے ہیں۔کئی صارفین کہہ رہے ہیں کہ باپ بیٹی کے محبت بھرے آخری سین نے انہیں رونے پرمجبور کر دیا۔
Comments are closed on this story.