Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی بلوچستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، صوبائی قیادت کو شوکاز نوٹسز جاری

رہنماؤں کو پارٹی عہدے داران کی معطلی کا اختیار نہیں ہے، شوکاز نوٹس کا متن
شائع 27 جولائ 2024 04:00pm

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی خراب صورت حال پر نوٹس لے لیتے ہوئے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی، نائب صدر عمر گورگیج، جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

پارٹی کی بلوچستان قیادت کو شو کاز سیکریٹری جنرل کی ہدایت پر انچارج سنٹرل سیکرٹریٹ پی پی سبط الحیدر بخاری نے جاری کیے ہیں، پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت کو 10 روز میں شوکاز کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹس کا جواب نہ دینے پر پارٹی قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جماعت اسلامی نے وزیر داخلہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دئے

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی پی بلوچستان کے رہنماؤں نے پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، قیادت نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے ڈویژنل اور ضلعی عہدے داران کی معطلی کا اعلان کیا، یہ پریس کانفرنس پارٹی قواعد کی خلاف ورزی تھی، رہنماؤں کو پارٹی عہدے داران کی معطلی کا اختیار نہیں ہے۔

حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف پارٹی قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے؟ اس لیے اس نوٹس کے دس دن کے اندر اندر جواب دیا جائے۔

بلوچستان

Show cause notice

Pakistan People's Party (PPP)