Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دو مزید جاپانی کوہ پیما کے ٹو چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتا

پاک فوج نے سرچ آپریشن شروع کردیا
شائع 27 جولائ 2024 03:53pm

اسکردو میں کے ٹو مہم جوئی کے دوران سات ہزار پانچ سو میٹر کی بلندی سے دو جاپانی کوہ پیما لاپتا ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے پاک فوج کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان میں مہم جوئی کے دوران جاپانی کوہ پیما لاپتا ہوئے ہوں۔

قبل ازیں، جون میں بھی وادی نگر میں واقع 7 ہزار 27 میٹر بلند گولڈن پیک چوٹی کو سر کرکے واپس آتے ہوئے دو کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے۔

ان میں سے ایک کی لاش 15 جون کو ملی اور دوسرے کی لاش تین جولائی کو ملی تھی۔

جاپانی کوہ پیما یوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی پورٹرز کی مدد کے بغیر چوٹی سرکرنے کی کوشش کررہے تھے، وہ 5 ہزار 300 میٹر بلندی پر واقع کیمپ ٹو تک پہنچ گئے تھے، پھر انہوں نے اپنا ایڈونچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے حکام کو آگاہ کیا تاہم اس کے بعد وہ لاپتا ہوگئے تھے۔

k2 mountain

Japanese climbers

Japanese Mountaineers