Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کے پی پولیس نے امن و امان کے لیے وفاق سے 257 کروڑ روپے مانگ لیے

یہ فنڈز گاڑیاں، اسلحہ، تکنیکی سامان، جیکٹس وغیرہ کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 11:29pm

خیبرپختونخوا حکومت نے امن و استحکام کے لیے وفاق سے مدد مانگ لی۔ صوبے میں امن یقینی بنانے کے لیے درکار سامان کی خریدی کی خاطر خیبر پختونخوا پولیس نے وزارت داخلہ کو سمری بھیج دی۔

متعلقہ دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے وفاق سے 2 ارب 57 کروڑ روپے مانگے ہیں۔ گاڑیوں کی خریداری کے لیے ایک ارب 56 کروڑ روپے درکار ہیں۔ اسلحے کی خریداری کے لیے 40 کروڑ روپے فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ تکنیکی سامان کے لیے 10 کروڑ روپے، بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کے لیے 50 کروڑ روپے درکار ہیں۔

کرم میں شرپسندوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، اے این پی کا خصوصی امن جرگہ تشکیل

وزرات داخلہ اور کے پی کے پولیس کے حکام کا وسائل کی فراہمی کے لیے رواں ماہ اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ نے وسائل کے لیے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Khyber Pakhtunkhwa Police

HELP SOUGHT FROM FEDERATION

257 CRORES