Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 8 بچوں کی ماں، تیسری شادی کی خواہشمند خاتون اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل

شادی کی بات پر بہن بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا تھا، پولیس
شائع 27 جولائ 2024 12:14am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کے علاقے بہاد آباد میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ وحیدہ 8 بچوں کی ماں تھی اور اس کے دو شوہر انتقال کرچکے ہیں جب کہ تیسری شادی کرنے کی خواہش مند تھی۔ شادی کی بات پر بہن بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ ملزم منیر نے اپنی بہن وحیدہ کو گھریلو تنازعے میں فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے دو خول ملے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔