Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کراچی : خونی تصادم میں 5 افراد کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج، 2 ملزمان گرفتار

شہر میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو
شائع 26 جولائ 2024 10:44pm
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں بگٹی قبائل میں گزشتہ روز ہونے والے خونی تصادم میں پانچ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے آج واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

جمعرات کی شب خیابان نشاط کمرشل میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کا مقدمہ درخشاں تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں فہد بگٹی، نصیب اللہ بٓگٹی، میرمہسم بگٹی، میرعیسی بگٹی، میرعلی بگٹی شامل ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے فہد بگٹی اور نصیب اللہ بگٹی کی نماز جنازہ کراچی بیت اسلام مسجد میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں بگٹی قبائل کے افراد شریک ہوئے۔

واقعے میں دونوں طرف سے بڑا اسلحہ استعمال ہوا، فہد بگٹی کو سینے میں دو گولیاں لگیں جو موت کا سبب بنیں۔ ہلاک ہونے ولاے 5 افراد میں دو کا تعلق ایک گروپ اور تین کا دوسرے گروپ سے تھا، فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی دو افراد کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

کراچی میں مارے جانے والے 5 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ 17 سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈیفنس کراچی میں ’گاڑی اوور ٹیک‘ کے معاملے پر بگٹی قبیلوں میں خوں ریز تصادم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

واضح رہے کہ خیابان نشاط میں ہونے والی قبائلی تصادم کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سفید ڈالے الگ اور ایک سفید ڈالا دوسری سڑک سے آتا دکھائی دیا، تینوں ڈالے جیسے ہی رکتے ہیں اس وقت بھگڈر مچ گئی۔

karachi

Karachi Police

Group Firing

TWO BUGTI GROUPS