Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: تیز رفتاری سے منع کرنے پر نوجوان نے گاڑی دکان میں گھسادی

حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، ایف آئی آر درج
شائع 26 جولائ 2024 11:57pm
فوٹو۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔آج نیوز

لاہور میں تیز رفتاری سےمنع کرنے پرایک شخص نےاپنی گاڑی اسٹور میں گھسا دی۔ گاڑی ایک گاہک کوکچلتی ہوئی اسٹورمیں گھس گئی۔

حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق شہری حامد کا کماہاں روڈ پرڈیپارٹمنٹل اسٹور ہے، حامد نے پرویز اورزاہد علی کو گاڑی تیز چلانے سے منع کیا جس پر فریقین میں تلخ کلامی ہوئی، اہل علاقہ نے بیچ بچاؤ کرادیا تھا۔

پولیس نے بتایاکہ 3 بجے کےقریب ملزموں نےتیزرفتار گاڑی دکان سےٹکرا دی گاڑی ایک گاہک کوکچلتی ہوئی اسٹورمیں گھس گئی۔ حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت3افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور پرویز اور اس کے ساتھی زاہد علی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

lahore police

Arrested