Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

گوادر میں بی ایل اے دھماکہ کرنا چاہتی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

فوج صرف پنجابیوں کی نہیں 28 ہزار بلوچ فوج میں ہیں، سرفراز بگٹی
شائع 26 جولائ 2024 08:03pm
Balochistan CM charged speech in provincial assembly - Aaj News

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادرمیں سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے تو 80 جولائی کو کیوں گوادر میں جلسہ کیا جا رہا ہے گوادر میں بی ایل اے خود دھماکہ کرنا چاہتے ہیں کوئٹہ ہمارے پاس انٹیلی جنس رپورٹ موجود ہے کہ ایل اے گوادر میں بی وائے جلسے کو ٹارگٹ کرنا چاہتی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کے علاوہ جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے ہم سہولت دیں گے بلوچستان کی سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے: ریڈ زون میں پورا حکومتی نظام چلتا ہے ، جو بھی احتجاج کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ہاکی چوک کو مختص کرتے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ راءمنظم طریقے سے دہشت گردی میں ملوث ہے آئی جی کو اگر پنجاب سے بھی افسران بلانا پڑے تو بلائے، احتجاج کرنے والے پولیس کو تشدد کرنے پر اکساتے ہیں ، ہم احتجاج کا ایجنڈا جانتے ہیں لیکن پھر بھی ہم صبر کا مظاہرہ کیا ، کوئٹہ : بلوچستان کا پورا نظام کسی جتھے کےہاتھ میں نہیں دے سکتے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کا مزید کہنا تھا کہ ام بلوچ کو مخبر بنایا جا رہا ہے اور پنجابیوں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کیا جا رہا ہے ، سوشل میڈیا کے ذریعے عوام اور فوج کے درمیان اختلاف پیدا کئے جا رہےہیں، فوج صرف پنجابیوں کی نہیں 28 ہزار بلوچ فوج میں ہیں بلوچستان میں ہر صورت امن قائم کریں گے: یہ جنگ حکومت فوج سمیت سب نے مل کر لڑنا ہے ، بلوچ آزاد ہیں انہیں کسی آزادی کی ضرورت نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مقدس ایوان نے امن وامان پر سیر حاصل گفتگو کی خضدار میں جمعیت کے رہنماء او رپریس کلب کے صدر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا، اللہ کرے عدالتیں قاتلوں کو سزائیں دیں ، ہم اسلم عمرانی کےقاتلوں کو بھی جلد گرفتار کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم بلوچستان میں امن وامان کو بہتر بنائیں گے اور پولیس لیویز کو ہر طرح کی جدید سہولیات فراہم کریں گے، پولیس کو اگر غیر سیاسی کرنا ہے تو مکمل غیر سیاسی کریں، آج سے پولیس کو مکمل غیر سیاسی سمجھیں۔ انھوں نے آجی کو حکم دیا کہا کہ میں آئی جی کو حکم کو دیتا ہوں کہ سڑکوں پر پولیس اور لیویز مل کر کام کریں۔

protest

Mir Sarfaraz Bugti