Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف تاجر ذوالفقار احمد کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ سے اغوا

نقاب پوش آٹھ افراد آئےاورانہیں اپنی گاڑی میں بٹھاکرلے گئے، عدالت میں درخواست دائر
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 06:31am

معروف تاجر ذوالفقار احمد کو کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ سے اغوا کرلیا گیا، ذوالفقار دوست قیصرکے ساتھ کلفٹن جارہے تھے کہ گاڑی میں آٹھ افراد آئے اور انہیں اپنی گاڑی میں بٹھاکرلے گئے۔

معروف تاجرذوالفقاراحمدماڑی پور روڈ سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے پر اہلخانہ نے عدالت سے رجوع کر لیا عدالت نے فریقین سے 30 جولائی تک جواب طلب کرلیا عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ کونوٹس جاری کر دیئے۔

درخواستگزار کے مطابق ذوالفقاراحمد دوست قیصرکے ہمراہ میٹنگ کے بعد نکلے تھے کہ آگرہ تاج ماڑی پور پر 8 افراد نے ڈبل کیبن گاڑی میں روکا اور ذوالفقار احمد اور قیصر کو اپنے ساتھ لے گئے اغوا کاروں نے کچھ دور جا کر قیصر کو چھوڑ دیا جس کے بعد قیصرنےذوالفقار کے گھروالوں کوتفصیلات سےآگاہ کیا۔

درخواست گزارکے مطابق ذوالفقار احمد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے، درخواست ذوالفقار احمد کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

kidnapped

Karachi Police