Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فائرنگ کے واقعات میں ایک ڈلیوری مین جاں بحق، مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا

ذیشان غاری گوٹھ میں پیٹرول ڈلوارہا تھا، گولی کمر میں لگی، کورنگی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماری
شائع 25 جولائ 2024 08:44am

کراچی میں متعدد علاقوں میں لُوٹ مار اور فائرنگ کے واقعات میں ایک آن لائن ڈلیوری مین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سچل کے علاقے غازی گوٹھ میں معمولی تکرار پر دو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پیٹرول پمپ کا ملازم زخمی ہوگیا۔ مقتول ذیشان آن لائن ڈلیوری مین تھا اور موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے آیا تھا۔ اُس کی کمر میں گولی لگی۔

پولیس کے مطابق پیٹرول ڈلوانے کے دوران موٹر سائیکل سوار افراد کی پمپ ملازم سے تکرار ہوئی جس پر وہاں موجود شہریوں نے ملازم اور موٹر سائیکل سوار افراد میں صلح کرائی۔ عینی شاہد کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد نے پیٹرول پمپ سے نکلتے ہی فائرنگ کردی۔

ذیشان کے اہل خانہ نے آج نیوز کو بتایا کہ وہ چار بچوں کا باپ اور گھر کا کفیل تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کورنگی میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو گولی مار دی۔ لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

کھوکھرا پار کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پریڈی کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ ملزمان اس کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

firing

karachi

encounter

PETOL PUMP

SACHAL GHAZI GOTH

ONE CRIMINAL KILLED