Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولاکوٹ: ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونیوالا ایک قیدی پشاور سے گرفتار

چند ہفتے قبل جیل سے 18 قیدی فرار ہوگئے تھے
شائع 24 جولائ 2024 09:30pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ڈسٹرکٹ جیل راولا کوٹ سے چند ہفتے قبل فرار ہونے والے ایک اور قیدی امامہ مصطفیٰ کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد دس ہوگئی۔

واضح رہے کہ 30 جون کو آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قیدیوں کے ٹولے نے جیل توڑدی تھی، جس کے بعد سزائے موت کے چھ مجرموں سمیت 18 قیدی دن دہاڑے بھاگ نکلے تھے۔

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے بھارت کو مطلوب شخص سمیت 18 قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار

جیل سے فرار ہوتے وقت پولیس کی فائرنگ سے ایک قیدی مارا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے انکوائری شروع کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 7 اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا۔

راولاکوٹ : جیل سے فرار سزائے موت کا قیدی گرفتار

ڈسٹرکٹ جیل راولا کوٹ سے فرار قیدیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات سے اب تک 10 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے ڈسٹرکٹ جیل راولا کوٹ سے فرارہونے والے 18 قیدیوں کے سروں کی قیمت 10 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ مفرور قیدیوں کی تلاش اور گرفتاری میں تعاون کرنے والے شہریوں کو ان کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے30 لاکھ سے 1 کروڑ روپے فی قیدی انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Jammu and Kashmir

Prisoners Escape

Kashmir Police