Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : بلی کو فالج ہونے پر خاتون مشتعل، ساتھیوں کی مدد سے ڈاکٹر پر تشدد

ڈاکٹر نے خاتون سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
شائع 24 جولائ 2024 09:55pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں خاتون نے غلط علاج سے بلی کو فالج ہونے کا دعویٰ کیا اور سینئر پیٹ ڈاکٹر کو پٹوا دیا، جس کے بعد ڈاکٹر نے خاتون سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں، ٹیلیگراف اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مدعی ڈاکٹر امیرحمزہ کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق 19 جون کو کام کے دوران خاتون صائمہ عدنان اپنی بلی کے ہمراہ آئی، صائمہ نے کہا بلی کو غلط علاج کے باعث فالج ہوگیا ہے، بلی کھانا نہ کھانے کی وجہ سے کافی کمزور ہوگئی تھی۔

گھر کے بلب ٹھیک کرنے والی الیکٹریشن بلی

مقدمے کے مدعی کے مطابق خاتون کو ٹیسٹ کا کہا تو انہوں نے انکار کردیا اور شور شرابہ اور چلانا شروع کردیا تھا، 15 منٹ بعد ایک جوان اور ایک ادھیڑ عمر اسپتال میں داخل ہوئے، ایک جوان حسن نے مجھے دھکے دیے اور تھپڑ مارے۔

برطانوی وزیر اعظم ہاؤس کی پالتو بلی نئے وزیر اعظم کے آنے پر پریشان کیوں

ڈاکٹر کے مطابق مجھے ساتھیوں کی مدد سے اسپتال سے باہر نکال کر تشدد کیا، مجھے جعلی ڈاکٹر کہا اور ویڈیو بناتے رہے، انھوں نے میرا استحصال کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے

Karachi Police

animal

Cat