Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج کراچی سمیت سندھ کے کن کن علاقوں میں بادل برسیں گے

محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی نوید سنادی
شائع 23 جولائ 2024 12:57pm

کراچی، ٹھٹہ، بدین اور سجاول سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج شام یا رات میں پھر بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مغربی سمت سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

کراچی میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، مختلف علاقوں میں بارش

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں کے اعداد وشمار جاری

دوسری جانب آج صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں کے اعداد وشمار جاری کردیے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں سب سے زیادہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ گڈاپ اور قائد آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جناح ٹرمینل ، فیصل بیس، کیماڑی ، میٹ کمپلیکس میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نارتھ کراچی ، سرجانی ، گلشن معمار ، ملیر ہالٹ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

آئندہ ہفتے ملک کے کن کن شہروں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، بدین، لاہور، اسلام آباد، مری، آزاد کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

ملک بھر میں 27 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

مون سون ہوائوں کے اثرات سامنے آنے لگے، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 27 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک بھر میں 27 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری ہے پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے ۔۔

موسلا دھار بارش کے باعث پنجاب اورخیبرپختونخوا کے نشیبی علا قے زیرآب آنے کے خطرے کے ساتھ بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے سے سر اٹھا لیا ہے جبکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے غیرضروری سفر سے گریزکرنے کا مشورہ دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

karachi

Met Office

Rain

Karachi Rain

heavy rains

rainy weather