حیدر آباد میں شدید گرمی کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے
تمام میتیں حیدرآباد سول اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہیں، معراج ایدھی
حیدرآباد میں شدید گرمی سے شہری بےحال ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مختلف علاقوں سے 9 لاوارث لاشیں ملی ہیں، تمام ہلاکتیں گرمی کی وجہ سے ہوئیں۔
ایدھی ذرائع کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود سے ایک، نارا جیل سے ایک اور تھانہ مارکیٹ کی حدود سے 2 افراد کی میتیں ملی ہیں۔
ہیٹ اسٹروک سے بچوں کو کیسے محفوظ رکھا جائے
اس حوالے سے ایدھی ذرائع نے مزید بتایا کہ تین میتیں سول اسپتال، تھانہ حالی روڈ اور تھانہ فورٹ کی حدود سے ملی، جنھیں مردہ خانے منتقل کیا گیا۔
پالتو جانوروں اور پرندوں کی گرمی میں دیکھ بھال کیسے کریں
معراج ایدھی کے مطابق دو مزید لاواث افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاع ملی ہے، تمام میتیں حیدرآباد سول اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہیں۔
Met Office
Hyderabad
Hot Weather
مقبول ترین
Comments are closed on this story.