Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کراچی : بچوں کی لڑائی کے دوران قتل شخص کے ورثاء نے سپرہائی وے پر دھرنا ختم کردیا

مرکزی ملزم اسلم اور اس کے دو بیٹوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 09:02pm
فوٹو۔۔۔فائل / علامتی تصویر
فوٹو۔۔۔فائل / علامتی تصویر

** کراچی میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب بچوں کی لڑائی پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے نصر اللہ شیخ نامی شخص جاں بحق ہوگیا، ورثا نے سپرہائی پر میت رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم اسلم اور اس کے دو بیٹوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔**

جاں بحق شخص کی شناخت نصر اللہ شیخ کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نصر اللہ شیخ بچوں کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرا رہا تھا کہ اس دوران گولی لگنے سے اس کی جان چلی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے نصر اللہ شیخ کے جاں بحق ہونے کے بعد شیخ برادری کی بڑی تعداد احتجاج کے لیے سپر ہائی وے پہنچی، جس سے ٹریفک کی آمدورفت بند ہوگئی، تاہم ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کرکے ٹریفک بحال کردی گئی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ قتل کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، یونس اوڈھ نے نصر اللہ شیخ کو قتل کیا، یونس اوڈھ کو اس کے دو بھائیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ مرکزی ملزم اسلم اور اس کے 2 بیٹوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

گوجرانوالہ : بچوں کی لڑائی میں بڑوں کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، ایک زخمی

کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل

فیروز والا میں معذور باپ اور ذہنی مریض بیٹے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، فائرنگ کے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Crime