Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے گرلز مڈل اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے
شائع 22 جولائ 2024 04:23pm

شمالی وزیرستان میں گزشتہ رات نامعلوم حملہ آورؤں نے گرلز مڈل اسکول پر حملہ کرکے اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

شمالی وزیرستان کےگاؤں زیرکی میں گزشتہ رات حملہ آوروں نےرات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر گرلز مڈل اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

دھماکے سے اسکول کی عمارت زمین بوس ہوگئی،،حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل 9 مئی کو شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا تھا۔ نجی اسکول شوہ درازندہ کورات گئے بارودی مواد سے تباہ کیا گیا تھا۔

North Waziristan

Schools