Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کے ڈیجیٹل میڈیا سیل پر ’شواہد‘ کی بنیاد پر چھاپہ

ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھی، ذرائع کا دعویٰ
شائع 22 جولائ 2024 01:45pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہاں قائم پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا، پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھا، اِس جگہ سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اُس میں براہِ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں اُنکے تمام ایکویٰپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا، تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے، مرکزی دفتر ڈیجیٹل دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا۔

اسلام آباد میں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھی، آج کی ریڈ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کی گئی۔

متنازع پوسٹ: بیرسٹر گوہراور رؤف حسن کو ریلیف مل گیا

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دفتر پر چھاپے کی اطلاعات ایسے وقت پر سامنے آرہی ہیں جب اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کوحراست میں لیا ہے۔

تاہم پولیس نے ابھی تک نہیں بتایا کہ کس کیس میں حراست میں لیا گیا ہے جبکہ پولیس کے تازہ دم دستے بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے باہر موجود ہیں۔