Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی پور میں زمین کے تنازع پر ملزمان نے نوجوان کو زندہ جلا ڈالا

اللہ بچایا، عبدالرشید اور بابو محمد یوسف نے احسان اللہ کو درخت سے باندھ کر جلایا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شائع 22 جولائ 2024 11:01am

علی پور میں چار ملزمان نے نوجوان کو درخت سے باندھ کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ 18 سالہ احسان اللہ کو ملتان کے نشتر میڈیکل اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے دم توڑ دیا۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سیت پور کے علاقے میں زمین کی حدود کے تنازع کا نتیجہ تھا۔ ملزمان میں اللہ بچایا، عبدالرشید، بابو اور یوسف شامل ہیں۔

تھانہ سیت پور پولیس نے اس انتہائی سنگ دلانہ سانحے کے حوالے سے احسان اللہ کے چچا بشیر احمد کی مدعیت میں اللہ بچایا، عبدالرشید، بابو اور یوسف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

burnt alive

alipur

TIED TO TREE

FUED OVER LAND