Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں گیسٹرو اور ڈائیریا کے کیسز بڑھنے لگے

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی
شائع 21 جولائ 2024 12:00pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

شہر قائد میں گیسٹرو اور ڈائیریا کے امراض بڑھنے لگے، روزانہ کی بنیاد پر 500 سے 600 گیسٹروکے مریض رپورٹ ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق گیسٹرواورڈائیریا کا شکارہونےوالوں میں بچے بڑے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ مریضوں کی بڑی تعداد جناح ،سول اوراین ائی سی ایچ کا رخ کرنے لگی ہے۔

چلڈرن اسپتال ناظم آباد،عباسی شہید اسپتال میں بھی گیسٹرو،ڈائیریاکےمریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کی شہریوں کو احتیاطی تدابیرکی ہدایت کی گئی ہے۔

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس موسم میں کھانے کیلئے گھر کی بنی ہوئی اشیا ہی استعمال کریں۔

جبکہ طبی ماہرین کی جانب ہدایت میں مزید کہنا تھا کہ ابلا ہوا پانی پئیں اور او آر ایس کا استعمال کریں، گیسٹرو،ڈائیریا کی ہونے کی صورت میں فورا اسپتال سے رابطہ کریں۔

karachi

Jinnah Hospital

Gastro

Abbasi Shaheed Hospital

Diarrhea

medical experts