Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

کراچی : تین تلوار پر ہندو کمیونٹی کا دھرنا

سول سوسائٹی اور رکن قومی اسمبلی کی دھرنے میں شرکت
شائع 19 جولائ 2024 11:44pm

کراچی میں تین تلوار پر تین سال قبل سکھر سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی سات سالہ پریا کماری کی بازیابی کیلئے ہندو کمیونٹی نے دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں ہندو کمیونٹی کے ساتھ سول سوسائٹی اور قومی اسمبلی کے رکن کھیل داس کوہستانی نے بھی شرکت کی۔

ایم این اے کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ تین سال کے عرصے سے پولیس پریا کو بازیاب نہیں کراسکی، پریا کماری کے والدین پر کیا گزر رہی ہے ،اس کا درد کون جانے۔

مظاہرین کی تین تلوار کے اطراف سڑکیں بند کرنے کی کوشش کے بعد پولیس کی اضافی نفری تین تلوار پر طلب کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد سب کو فوری رہا کر دیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ میڈیا پرسن پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، اختیارات سے تجاوز کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ، تشدد میں جو پولیس اہلکار ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

karachi

Karachi Police

Dharna