Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ڈاکٹرز اور محکمہ تعلیم کے غیر حاضر عملے کی معطلی کا حکم

سرفراز بگٹی، لورالائی ڈویژن کے چاروں ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے ناخوش، اظہار وجوہ کے نوٹس جاری
شائع 19 جولائ 2024 10:51pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے لورالائی ڈویژن کا دورہ کیا اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر وزیر اعلیٰ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے غیر حاضر ڈاکٹروں کی معطلی کا حکم بھی دیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے سی این ڈبلیو اور محکمہ تعلیم کے غیر حاضر ملازمین کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکرٹری محکمہ صحت کو پورا ہفتہ لورالائی میں بیٹھ کر معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔

صحت

بلوچستان

Mir Sarfaraz Bugti