Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلشن اقبال میں فائرنگ سے شہری کا قتل، مقتول کو رشتے داروں نےقتل کیا

ملزمان ساجد پر مسلسل گولیاں چلاتے رہے، گولیاں مارنے کے بعد ملزمان لاش کی تلاشی بھی لیتے رہے، دکاندار کا بیان
شائع 18 جولائ 2024 06:50pm

کراچی میں گزشتہ رات گلشن اقبال میں فائرنگ سے شہری ساجد کے قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا ، فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا ہیر سلون کے مالک کا ویڈیوبیان سامنے آ گیا۔

ہیئر سلون کے مالک کا کے مطابق میں دکان بندکرکےنکل رہاتھاکہ3افرادفائرنگ کرتےہوئےآئے ملزمان نے پہلا فائرماراجومیرے بیٹے کے بازو پر لگا اس کے بعد ملزمان نےدوسری گولی ساجد کو ماری تو وہ گر گیا۔

دکاندار نے بتایا کہ ملزمان ساجد پر مسلسل گولیاں چلاتے رہے، گولیاں مارنے کے بعد ملزمان لاش کی تلاشی بھی لیتے رہے۔

جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ناصر اور حمزہ نے فائرنگ کی جو کہ مقتول کے رشتے دار ہیں ، تین نقاب پوش ملزمان نے ہدف بنا کر حملہ کیا، ملزمان نے ساجد پر اندھا دھند گولیاں چلائیں ۔

ذرائع  کے مطابق  قتل میں ملوث ناصر12 سال سے گل حسن قتل کیس میں سزا کاٹ رہا تھا، ملزم ناصر چار ماہ قبل ہی جیل سے باہر آیا تھا، رات قتل ہونے والا ساجد اور گل حسن آپس میں رشتے دار تھے، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Target Killing

Karachi Police