Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل: نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ دے دیا

ضمنی ریفرنس میں بشری بی بی کوبھی ملزم نامزد کیا جائیگا، ذرائع
شائع 18 جولائ 2024 05:13pm

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں بشری بی بی کو بھی ملزم نامزد کیا جائیگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ضمنی ریفرنس آئندہ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کیا جائیگا، ای بی ایم کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا جائیگا جس کے بعد ضمنی ریفرنس میں بشری بی بی کوبھی ملزم نامزدکئے جانے کا امکان ہے ۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم تفتیش مکمل ہونے پر اپنی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھیجے گی، جبکہ نجی سوسائٹی میں چھاپے کے دوران حاصل شواہد بھی ریفرنس کا حصہ بنایا جائیگا۔

190 million pounds scandal

190 MILLLION POUND CASE