Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مخصوص نشستوں پر عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا

اجلاس میں عدالتی حکم کی روشنی میں عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پرغور کیا جائے گا
شائع 17 جولائ 2024 09:02pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی / فائل
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی / فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل ہے: سپریم کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعت بھی قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناخوش: ’مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے‘

Supreme Court of Pakistan

reserved seats

Election Commission of Pakistan (ECP)