Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زیارت: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

تمام افراد پیکنک منانے زیارت آئے تھے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے، لیویز ذرائع
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2024 06:17pm

بلوچستان کے تفریحی مقام زیارت کے علاقے میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے سگے بھائیوں اور رشتہ داروں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق یوم عاشور پر چھٹی منانے کے لئے کوئٹہ سے دوست پکنک منانے کے لئے بلوچستان کے تفریحی مقام زیارت گئے جہاں ڈومیارہ دوزخ تنگی کے مقام پر ان کی گاڑی بے قابو ہو گہرے کھائی میں جا گری۔

حادثے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں رحیم الدین، نجیب الدین عبداللہ، محمد اعظم اور عبدالملک شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے ضروری طبی امداد کے بعد زخمیوں اور قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا جائے گا جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں دوسگے بھائی اور قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔

کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کپڑوں کے تاجر تھے اور پشتون آباد کوئٹہ کے رہائشی تھے

Jeep Accident