Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری

ہلکی بارش اور بوندا باندی سے کئی علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا
شائع 17 جولائ 2024 03:42pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، آج دن بھر شدید گرمی کے بعد ہلکی بارش اور بوندا باندی سے کئی علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ڈیفنس، منظورکالونی، قیوم آباد، اخترکالونی، محمود آباد میں ہلکی بارش جاری ہے، اس کے علاوہ لانڈھی، کورنگی اور نوری آباد میں بھی بوندا باندی جاری ہے۔

karachi

Karachi Rain