Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، گزشتہ رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ

شہر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2024 02:23pm

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بدستور بند ہونے سے گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ شہر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بھی گرمی اور حبس کا راج برقرار ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یوم عاشورہ کے روز شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ شمال مشرق سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں بارشیں کب سے ہوں گی اور 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج شہر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے، 18 جولائی سے شہر میں مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا جبکہ 20 جولائی سے شہر قائد میں تیز بارش متوقع ہے۔

اس کے علاقے ٹھٹھہ، سجاول، سانگھڑ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی اور میرپور خاص کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ شمالی بحیرہ عرب پرموجود ہوا کے کم دباؤ سے کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، شہر میں شمال مشرق سے گرم اور نم آلود ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کے زائد تناسب کے باعث گرمی کی شدت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوزکررہی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں گرمی کو محسوس کرنے کی شدت 50 ڈگری سے تجاوز کررہی ہے۔

کراچی میں گزشتہ رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ

دوسری جانب کراچی میں یکم جولائی کے بعد گزشتہ رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات رہی۔

شہر قائد گزشتہ ماہ سے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، جس کی وجہ سے شدید حبس اور موسم کی شدت سے شہری بے حال ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی میں رات کا اوسط درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ رات معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد گزشتہ رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات قرار دی جارہی ہے۔

karachi

Met Office

Rain

Hot Weather

Karachi Rain

rainy weather

Rain prediction

KARACHI HOT WEATHER