Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی وارننگ، 66 نالے انتہائی خطرناک قرار

ممکنہ سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے نوٹس جاری
شائع 17 جولائ 2024 11:20am

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خطرے کی گھنٹی بجادی، شہری علاقوں کے 66 نالوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی وارننگ جاری کردی۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آزاد کشمیر میں دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر آباد شہریوں کو مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کےنوٹس جاری کر دیے۔

مظفرآباد کے گوجرہ نالہ سمیت آزاد کشمیر کے شہری علاقوں کے 66 نالوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر نالوں کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا گیا۔

ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں اور علاقہ مکینوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

Muzaffarabad

moon soon

rainy weather

moon soon rain

AZAD KASHIMIR

rain warning