Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

عمران خان کا جناح ہاؤس اور دیگر 11 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری

تفتیشی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کو عسکری تنصیبات پر حملے کا کہا، تحریری حکم
شائع 16 جولائ 2024 06:34pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا جناح ہاؤس اور دیگر 11 مقدمات میں ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ تفتیشی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کو عسکری تنصیبات پر حملے کا کہا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جناح ہاؤس سمیت دیگر11مقدمات کا تحریری حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کوعسکری تنصیبات پرحملےکا کہا۔**

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ میچنگ ٹیسٹ، پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال کےذریعے حاضری لگائی گئی۔

تحریری حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا جب انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں تو وہ معافی کیوں مانگیں، عمران خان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی رخواستوں کی مخالفت کی۔

تحریری حکم کے مطابق ملزم پر جدید ڈیوائسز کے زریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے، پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے وائس میچنگ ٹیسٹ سمیت دیگر تفتیش کرنی ہے، انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کے عمل میں خلل نہیں ہونا چاہیے۔

تحریری حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا تمام مقدمات میں 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے زریعے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Ban on PTI