Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوناکشی سنہا اکیلے ہنی مون کیوں منا رہی ہیں ؟ مداح پریشان

بالی وڈ اسٹار اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں
شائع 15 جولائ 2024 08:10pm

حال ہی میں شادی کے بندھ میں بندھنے والی بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے بارے میں آئے دن نت نئی خبریں توجہ کا مرکز بنتی رہی ہیں ۔ لیکن اب ان کی ایک تصویر پر سوش میڈیا صارفین خاصے پریشان نظر آئے ہیں۔

بالی وڈ اسٹار اداکارہ سوناکشی سنہا آج کل ہنی مون انجوائے کر رہی ہیں ، لیکن ہنی مون کے دوسری مرحلے میں وہ اکیلے فلپائن پہنچ گئیں ہیں ۔

سوناکشی سنہا شادی کے بعد اپنی فیملی کومس کر رہی ہیں

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی کہ وہ ہنی مون کے سیکنڈ راؤنڈ کیلئے فلپائن پہنچی ہیں۔ لیکن ان کے شوہر ظہیر اقبال ان کے ساتھ موجود نہیں ہیں ۔

’زن مریدی‘ کا نیا ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے؟ سوناکشی سنہا کے شوہر کا اہلیہ سے اظہار محبت

اداکارہ نے اس حوالے سے مداحوں کو بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر کی پروازیں الگ ہونے کی وجہ سے انہیں فلپائن اکیلے آنا پڑا اور وہ اب اپنے شوہر کا اس خوبصورت جگہ پر انتظار کررہی ہیں۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اسپتال کیوں گئے؟ وجہ سامنے آگئی

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو شادی کی تھی اور شادی میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا گیا تھا ۔

Sonakshi Sinha

zaheer iqbal

sonakshi family