Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

حاصل پور میں قبضہ مافیا ایک بار پھر سے متحرک ہو گیا

انتظامیہ کی کاروائی فرضی بیانات تک ہی محدود ہے
شائع 15 جولائ 2024 10:23am
Hasilpur: Encroachment mafia sells government land - Aaj News

حاصل پور میں قبضہ مافیا نے مبینہ طور پر سرکاری اراضی کو فروخت کرنے کا کاروبار شروع کرلیا مختلف موضع جات میں سینکڑوں ایکڑ اراضی بیچ ڈالی۔

حاصل پور میں قبضہ مافیا ایک بار پھر سے متحرک ہو گیا محکمہ مال کی ملی بھگت کہیں یا غفلت آئے روز قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر پنجے گاڑھ کر کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے لگا۔

ایک طرف جہاں غریبوں کو سر چھپانے کے لیے چھت تک میسر نہیں تو وہیں مبینہ طور پر با اثر سیاسی پشت پناہی رکھنے والا قبضہ مافیا راتوں رات سرکاری اراضی پر قابض ہو کر کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کو اپنی ملکیت بنانے میں مصروف عمل ہے جو کہ محکمہ مال حاصل پور اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے لیکن انتظامیہ کی کاروائی فرضی بیانات تک ہی محدود ہے۔

شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر محکمہ مال سے فوری نوٹس لے کر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

hasilpur